لینکس آپریٹنگ سسٹم پر یوٹیوب سے ویڈیوز ڈاؤنلوڈ کرنے کا طریقہ

زمانہ جاہلیت میں جب میں ونڈو آپریٹنگ سسٹم اور دیگر چوری کے سافٹ ویئر استعمال کرتا تھا تو یوٹیوب اور اس کی قبیل کی دیگر ویب سائیٹس پر سے ویڈیوز ڈاؤنلوڈ کرنا کوئی مشکل امر نہیں تھا۔ انٹرنیٹ ڈاؤنلوڈ مینیجر کو بھی کریک کر کے کمپیوٹر میں انسٹال کر رکھا ہوتا تھا اور اس کی مدد سے ویڈیوز ڈاؤنلوڈ ہو جاتی تھیں۔ لیکن جب شعور آیا کے چوری کے سافٹ ویئر استعمال کرنا بہت غلط فعل ہے تو میں لینکس آپریٹنگ سسٹم پر آگیا اور یہاں آ کے مجھے دیگر چند سافٹ ویئر کے ساتھ ساتھ آئی ڈی ایم کی یاد بھی شدت سے آئی۔ لیکن وقت کے ساتھ جہاں دیگر سافٹ ویئر کے بہتر متبادل ملے، یوٹیوب اور دیگر ویڈیوز شیئرنگ سائیٹس سے ویڈیوز ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ایک بہت ہی شاندار، جاندار اور زبردست کمانڈ لائن سافٹ ویئر مل گیا، جس کا نام یوٹیوب ڈی ایل ہے اور یہ ایک کمال کا ٹول ہے جو کہ لینکس کے ساتھ ساتھ ونڈوز کے لیے بھی دستیاب ہے۔

لیکن یوٹیوب ڈی ایل کا ذکر بعد میں، پہلے میں آپ کو بتاتا چلوں کہ لینکس پر ویڈیوز ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے بے شمار ٹولز ہیں۔ یوٹیوب ڈی ایل میرا پسندیدہ ہے جو کہ ایک کمانڈ لائن ٹول ہے۔ اگر آپ GUI گرافیکل یوزر انٹرفیس کو ترجیح دیتے ہیں تو پھر آپ کو ClipGrab ضرور دیکھنا چاہیے جو کہ لینکس کے لیے دستیاب ایک GUI ویڈیو ڈاؤنلوڈنگ ٹول ہے۔ ClipGrab کے علاوہ 4K Video Downloader بھی ونڈو، میک اور لینکس کے لیے دستیاب ایک مفت سافٹ ویئر ہے جس کے ذریعے آپ ویڈیو ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔

اگر آپ ایک شاندار اور Powerful ٹول کی تلاش میں ہیں تو youtube-dl ہی آپ کا انتخاب ہونا چاہیے، اس سافٹ ویئر کی مدد سے یوٹیوب جیسی سائیٹس سے ویڈیوز، پلے لسٹ حتیٰ کہ مکمل چینل چند کمانڈز کی مدد سے ڈاؤنلوڈ ہو جاتا ہے۔ آپ ویڈیو کی کوالٹی اور فارمیٹ اپنی مرضی سے منتخب کر سکتے ہیں اور چاہیں تو پوری پلے لسٹ وغیرہ کو ایم پی تھری فارمیٹ میں ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔ اس کی سپیڈ بھی بہت اعلیٰ ہے اور استعمال میں آسان یہ سافٹ ویئر بہت سے ایڈوانس فیچر بھی اپنے اندر سموئے ہوئے ہے۔

یہ بھی پڑھیں :   ڈراپ باکس: کیا، کیوں، کیسے؟

یوٹیوب ڈی ایل کا بنیادی استعمال آپ اوپر دی گئی ویڈیو میں سیکھ چکے ہیں، اگر آپ اس کے ایڈوانس فیچر استعمال کرنا چاہتے ہیں تو براہِ کرم اس کی ہیلپ فائل دیکھیے یا پھر کچھ عرصہ انتظار کیجیے، میں اس چینل اور ویب سائیٹ پر اس کے ایڈوانس فیچرز کے متعلق ایک تفصیلی ٹیوٹوریل شائع کروں گا۔ فی الوقت کے لیے آپ کو بتاتا چلوں کہ ٹرمینل کے اندر

youtube-dl --help

لکھنے سے اس کی مکمل ہیلپ فائل ظاہر ہو جاتی ہے، لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ youtube-dl آپ کے پاس انسٹال ہو۔

اوبنٹو، لینکس منٹ اور اوبنٹو کی قبیل کے دیگر لینکس ڈسٹرو پر انسٹالیشن کے لیے درج ذیل کمانڈز استعمال کریں تا کہ آپ کو اپڈیٹڈ ورژن مل سکے۔ اگر آپ کوئی اور لینکس ڈسٹرو استعمال کرتے ہیں یا ونڈو کے صارف ہیں تو براہِ کرم آفیشل ویب سائیٹ سے رجوع کریں۔

sudo add-apt-repository ppa:nilarimogard/webupd8
sudo apt-get update
sudo apt-get install youtube-dl

اس ویڈیو ٹیوٹوریل کے اندر میں نے کوشش کی ہے کہ اس سافٹ ویئر کا استعمال آسان طریقے سے سکھا سکوں پھر بھی اگر کوئی بات سمجھ نہ آئی ہو تو آپ نیچے کمنٹس میں پوچھ سکتے ہیں۔

لینکس، کمپیوٹنگ اور سادہ پرسکون زندگی سے متعلق مزید تحاریر کے لیے یوٹیوب چینل اور اس ویب سائیٹ کو سبسکرائب کرنا نا بھولیے۔

یوٹیوب ڈی ایل ویب سائیٹ

کیا آپ سادہ، آسان اور پُرسکوں زندگی کے خواہاں ہیں؟
اپنا ای میل ایڈریس درج کیجیے اور میرا ہفتہ وار ای میل نیوز لیٹر جوائن کیجیے

احباب کے ساتھ شیئر کیجیے

Share on facebook
فیس بک
Share on twitter
ٹوئٹر
Share on google
گوگل پلس
Share on email
ای میل
فیس بک
ٹوئٹر
گوگل پلس
ای میل

اپنی رائے کا اظہار کریں