ورڈپریس ۔ کیا، کیوں، کیسے؟

ورڈپریس ایک مشہور زمانہ CMS یا Content Management System سسٹم ہے، آسان لفظوں میں آپ اسے ایک ایسا سافٹ ویئر سمجھ سکتے ہیں جس کے ذریعے ہم ویب سائیٹس بناسکتے ہیں، انہیں آسانی سے Manage اور اپڈیٹ کر سکتے ہیں۔ بہت سے نئے لوگ ورڈپریس کو ایک بلاگنگ ٹول سمجھتے ہیں، ابتداء میں ایسا ہی تھا لیکن وقت کے ساتھ ساتھ ورڈپریس میں اتنی زیادہ تبدیلیاں آ چکی ہیں کہ آج آن لائن موجود ویب سائیٹس کی ایک بہت بڑی تعداد اسی سی ایم ایس کو استعمال کرتے ہوئے بنائی گئی ہیں۔ یہ پوسٹ آپ جس بلاگ پر پڑھ رہے ہیں وہ بھی ایک ورڈپریس بلاگ ہے جو کہ ورڈپریس کے مختلف پلگ انز اور تھیم کو استعمال کرتے ہوئے بنایا گیا ہے۔ اس وقت دنیا میں بے شمار بلاگ، ای کامرس ویب سائیٹس، کاروباری ویب سائیٹس، حکومتی ویب سائیٹس اور دیگر مختلف اداروں اور اشخاص کی ویب سائیٹس ورڈپریس پر ہی چل رہی ہیں۔

ورڈپریس کیوں استعمال کیا جائے؟

ورڈپریس کی مقبولیت کے پیچھے سب سےبڑی وجہ اس کا اوپن سورس اور مفت ہونا ہے، اوپن سورس آزادی اور انتخاب کا نام ہے۔ کوئی بھی شخص ورڈپریس کی ویب سائیٹ پر جا کر اس سی ایم ایس کو ڈاؤنلوڈ کر کے اپنے سرور پر انسٹال کر سکتا ہے، اس سی ایم ایس کا کوڈ بھی آن لائن دستیاب ہے۔ یہ استعمال اور سیکھنے میں انتہائی آسان ہے، گوگل اور یوٹیوب پر اس کے متعلق بے شمار ٹیوٹوریل دستیاب ہیں جس کی مدد سے اسے با آسانی سیکھا جا سکتا ہے۔ سکل شیئر پر بھی بہت سے پروفیشنل کورس موجود ہیں جو کہ اس کے مختلف پہلوؤں کو زیرِ بحث لاتے ہیں، انشاء اللہ اس ویب سائیٹ پر بھی بہت جلد اس کے متعلق ٹیوٹوریل شائع کیے جائیں گے۔

ورڈپریس کے لیے بے شمار مفت تھیمز اور پلگ انز دستیاب ہیں جن کے استعمال سے کسی بھی قسم کی ویب سائیٹ با آسانی بنائی جا سکتی ہے، مفت کے ساتھ ساتھ ایک بڑی تعداد میں Paid تھیمز اور پلگ انز بھی دستیاب ہیں جو کہ بہت کم فیس ادا کر کے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ ورڈپریس کو گوگل دوست سمجھا جاتا ہے، یعنی یہ ایس ای او (سرچ انجن آپٹیمائزیشن) فرینڈلی ہے۔ یہ بذاتِ خودمحفوظ سی ایم ایس ہے لیکن مختلف پلگ انز اور تکنیک کو استعمال میں لاتے ہوئے اس کی سیکورٹی کئی گنا بڑھائی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :   Gravit Designer ۔ مفت ویکٹر ڈیزائن سافٹ ویئر

ورڈپریس کیسے؟

جیسا کہ میں نے پہلے بتایا ہے کہ ورڈپریس کی مدد سے ہر طرح کی ویب سائیٹس باآسانی بنائی جا سکتی ہیں۔ آپ چاہے بلاگ بنانا چاہ رہے ہوں یا ایک ای کامرس ویب سائیٹ، کسی سکول کی ویب سائیٹ بنانی ہو یا کسی مسجد کی، ورڈپریس میں ہر طرح کی ویب سائیٹس آسانی اور سہولت کے ساتھ بنائی جا سکتی ہیں۔ آپ کو بس ہوسٹنگ اور ڈومین کی ضرورت ہو گی، اگر آپ مجھ سے اچھی ہوسٹنگ کے متعلق پوچھیں گے تو میں آپ کو SiteGround تجویز کروں گا۔ یہ ایک بین الاقوامی، قابلِ بھروسہ اور محفوظ ویب ہوسٹنگ کمپنی ہے اور میری کئی ویب سائیٹس ان کے ہوسٹ پر چل رہی ہیں۔

ہوسٹنگ اور ڈومین لینے کے بعد SiteGround آپ کو سی پینل کا یوزر نیم اور پاسورڈ دے گا، جس کے ذریعے آپ لاگ ان کر کے ورڈپریس کو ایک کلک کے ذریعے انسٹال کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کو کسی مرحلے پر پریشانی پیش آئے تو نیچے کمنٹس میں پوچھ سکتے ہیں۔

کیا آپ سادہ، آسان اور پُرسکوں زندگی کے خواہاں ہیں؟
اپنا ای میل ایڈریس درج کیجیے اور میرا ہفتہ وار ای میل نیوز لیٹر جوائن کیجیے

احباب کے ساتھ شیئر کیجیے

Share on facebook
فیس بک
Share on twitter
ٹوئٹر
Share on email
ای میل
فیس بک
ٹوئٹر
ای میل

اپنی رائے کا اظہار کریں