سکول بچوں کو یہ نہیں سکھاتا

آج سے چند سال قبل جب میں نے سکول اور کالج کی روایتی تعلیم مکمل کر کے عملی زندگی کا آغاز کیا تو پتا چلا کہ جو کچھ سکول میں سیکھا، عملی زندگی میں اس کا استعمال نہ ہونے کے برابر ہے۔ سکول میں جو پڑھا اور زندگی کی گاڑی کو رواں دواں رکھنے کے لیے جو علم درکار ہے ان کا آپس میں کوئی تال میل نہیں ہے۔ دکھ ہوا، تکلیف ہوئی، غصہ بھی آیا لیکن زندگی کی گاڑی کو آگے بڑھانا تھا سو عملی زندگی کے لیے جو ہنر اور مہارتیں درکار تھیں وہ دوبارہ سے سیکھنی شروع کیں۔ ہاں اب کی بار میں نے دوبارہ سے پچھلی غلطی نہیں دہرائی اور عملی زندگی کی مہارتیں خود سے، اپنے بل پر، عملی طریقے سے سیکھنی شروع کیں۔ گوگل، یوٹیوب، کتابوں اور لوگوں کو استاد بنا لیا اور چل سو چل۔

انہیں دنوں میں یہ طے کر لیا کہ ہمارے والدین نے جو غلطی کی سو کی، میں نے اپنے بچوں کو سکول نامی بلا سے دور رکھنا ہے۔ انہیں گھر پر پڑھانا ہے اور صرف روایتی علوم سے ہی انہیں روشنا نہیں کرانا، وہ سب بھی سکھانا ہے جس کی ہمیں عملی زندگی میں ضرورت پڑتی ہے۔ آج میں ایک تین سالہ بیٹی کا باپ ہوں۔ پچھلے تین سالوں سے ہر روز وہ کھیل ہی کھیل میں کچھ نیا سیکھتی ہے۔ بہت چھوٹی عمر سے ہی میں نے اسے تین زبانیں سکھانا شروع کیں اور اب وہ اردو، پنجابی اور انگلش نہ صرف سمجھ سکتی ہے بلکہ اردو اور انگلش اہلِ زباں کی مانند بول بھی لیتی ہے۔ چند ماہ تک وہ چار سال کی ہو جائے گی اور پھر میں اس کو باقاعدہ پڑھانا شروع کروں گا۔ میرا عزمِ صمیم ہے کہ روایتی مضامین کے ساتھ، اسے اگلے گیارہ بارہ سال میں درج ذیل مہارتیں بھی سکھانی ہیں جو کہ زندگی میں آگے بڑھنے کے لیے انتہائی ضروری ہیں، لیکن بدقسمتی سے سکول یہ سب نہیں سکھاتے۔

یہ ایک نامکمل فہرست ہے اور کسی خاص ترتیب میں نہیں ہے۔ اس فہرست میں وقت کے ساتھ ساتھ اضافہ ہوتا رہے گا۔

  1. بچت کیوں اور کیسے کی جائے
  2. روپے پیسے کا حساب کیوں اور کیسے رکھا جائے
  3. چھوٹا کاروبار کیسے شروع کیا جائے
  4. نوکری کیے بِنا روزگار کا حصول کیسے ممکن ہے
  5. پیسے کو استعمال کرتے ہوئے پیسے کیسے بنائے جائیں
  6. ایک گھر کا بجٹ کیسے بنایا جائے
  7. بنک کیسے کام کرتے ہیں؟ اکاؤنٹ کیوں اور کیسے کھولا جائے
  8. کم پیسوں میں کیسے گزارا کیا جائے
  9. گھر میں سبزیاں کیسے اگائی جائیں
  10. مزیدار کھانا پکانے کا ہنر
  11. کم پیسوں میں مزیدار کھانا کیسے بنائیں
  12. مشکل وقت کے لیے خود کو کیسے تیار کریں
  13. ٹیکس کا نظام کیسے کام کرتا ہے؟
  14. دوسروں سے مختلف کیسے سوچا جائے
  15. سوال کرنے کا ہنر
  16. جواب ڈھونڈنے کا ہنر
  17. کچھ نیا کیسے کیا جائے
  18. اپنا کھوج کیسے لگائیں؟ ہم کون ہیں؟ کیوں ہیں؟ ہمیں زندگی میں کیا کرنا ہے؟
  19. مسائل کا سامنا کیسے کیا جائے؟ ان کا حل کیسے ڈھونڈا جائے؟
  20. زندگی میں غلطیوں سے کیسے سیکھتے ہیں؟
  21. اپنے دم پر کیسے کچھ نیا سیکھا جائے؟ کیسے ایک نئی مہارت جلدی سیکھی جا سکتی ہے؟
  22. دلیل سے بات کیسے کی جائے؟
  23. چھوٹی موٹی چیزوں کی خود سے مرمت کیسے کی جائے؟ ( یہ مجھے خود بھی سیکھنے کی سخت ضرورت ہے)
  24. گھر میں سب کو صحیح بات کے لیے کیسے قائل کیا جائے؟
  25. سادہ زندگی کیوں اور کیسے گزاری جائے
  26. کم چیزوں کے ساتھ، آسان زندگی جینا کیسے ممکن ہے؟
  27. دوسروں کی نظر میں معتبر کیسے بنا جائے اور اعتبار کو قائم کیسے رکھا جائے؟
  28. مایوسی اور ناکامی کا سامنا کیسے کیا جائے؟
  29. اپنی غلطی ماننا اور معذرت کرنا
  30. حال میں جینا
  31. لوگوں کو پرکھنے کا فن
  32. اپنے آپ سے خوش رہنے کا ہنر
  33. کم وقت میں زیادہ کام، کیسے؟
  34. کم کام اچھا کام
  35. وطن، قومیت، شخصیت پرستی کے بنا زندگی
  36. دوست بننے کا فن
  37. دوسروں کی بات سمجھنے اور اپنی سمجھانے کا فن
  38. خوش رہنے کا فن
  39. معاشرے اور خاندان کی غلط روایات کو ترک کرنے کا فن
  40. اچھی عادات اپنانے اور بری عادات ترک کرنے کا ہنر
  41. تبدیلی کو قبول کرنا
  42. دوسروں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائے بنا اپنی بات کرنے کا ہنر
  43. سائیکل، گاڑی چلانا
  44. اپنی حفاظت کیسے کی جائے
  45. دوسروں سے بات منوانے کا ہنر
  46. اپنے ہنر کو بیچا کیسے جائے
  47. اپنے کاروبار کی تشہیر کیسے کی جائے
  48. بنیادی ملکی قوانین
  49. کام اور ذاتی زندگی میں توازن کیسے رکھا جائے
  50. اچھی ماں/ اچھا باپ / اچھا بھائی / اچھی بہن کیسے بنا جائے
یہ بھی پڑھیں :   ذمہ دار شخص کیسے بنا جائے؟

کیا آپ سادہ، آسان اور پُرسکوں زندگی کے خواہاں ہیں؟
اپنا ای میل ایڈریس درج کیجیے اور میرا ہفتہ وار ای میل نیوز لیٹر جوائن کیجیے

احباب کے ساتھ شیئر کیجیے

Share on facebook
فیس بک
Share on twitter
ٹوئٹر
Share on google
گوگل پلس
Share on email
ای میل
فیس بک
ٹوئٹر
گوگل پلس
ای میل

اپنی رائے کا اظہار کریں