گریوٹ ڈیزائنر (Gravit Designer) میں سوشل میڈیا کے کور ڈیزائن کرنا سیکھیں

آج کی ویڈیو میں، آپ کو گریوٹ ڈیزائنر کے اندر مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے فیس بک، ٹوئٹر، گوگل پلس اور لنکڈاِن وغیرہ کے لیے کور یا ہیڈر ڈیزائن کرنا سِکھاؤں گا۔ آپ دیکھیں کہ یہ مفت کا پروگرام جو کہ تمام آپریٹنگ سسٹم پر چل جاتا ہے کتنا طاقتور ہے اور اس کے اندر ڈیزائننگ کتنی آسانی سے ہو سکتی ہے۔

آپ سوشل میڈیا کور ڈیزائننگ سیکھنے کے بعد اپنے پروفائلز اور پیجز کے کور خود بنا سکتے ہیں اور چاہیں تو فائیور ، 99design اور دیگر ان جیسی سائیٹس پر اس مہارت کو استعمال میں لاتے ہوئے اپنے لیے روزگار بھی کما سکتے ہیں۔ اگر آپ فائیور کی ویب سائیٹ کو وزٹ کریں اور گرافک ڈیزائن کے سیکشن میں جائیں تو آپ دیکھیں گے کہ وہاں بہت سارے افراد یہ سروس بیچ رہیں ہیں اور اس کی مدد سے ٹھیک ٹھاک کمائی کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا کور بنانے کے لیے عموماً ایڈوب فوٹوشاپ یا ایڈوب السٹریٹر جیسے مہنگے سافٹ ویئر کا استعمال کیا جاتا ہے۔ پاکستان میں ان سافٹ ویئر کو اکثر ڈیزائنر کریک (چوری) کر کے استعمال کرتے ہیں لیکن اگر آپ چاہیں تو مفت دستیاب سافٹ ویئر گریوٹ ڈیزائنر کی مدد سے سوشل میڈیا کور بہت آسانی سے بنا سکتے ہیں۔گریوٹ ڈیزائنر  کے متعلق مزید جاننے کے لیے آپ میرا مضمون Gravit Designer ۔ مفت ویکٹر ڈیزائن سافٹ ویئر ضرور پڑھیں۔

تو اگر آپ سوشل میڈیا کور ڈیزائننگ سیکھنے کے لیے تیار ہیں تو یہ ویڈیو ٹیوٹوریل دیکھیے۔

اس ویڈیو ٹیوٹوریل پر کام ہو رہا ہے، براہِ کرم چند دن بعد اس پیج کو وزٹ کیجیے۔

کیا آپ سادہ، آسان اور پُرسکوں زندگی کے خواہاں ہیں؟
اپنا ای میل ایڈریس درج کیجیے اور میرا ہفتہ وار ای میل نیوز لیٹر جوائن کیجیے

احباب کے ساتھ شیئر کیجیے

Share on facebook
فیس بک
Share on twitter
ٹوئٹر
Share on email
ای میل
فیس بک
ٹوئٹر
ای میل

اپنی رائے کا اظہار کریں