یو ایس بی ڈرائیو کو پورٹیبل کمپیوٹر میں تبدیل کریں

مفت اور اوپن سورس آپریٹنگ سسٹم لینکس ہر لحاظ سے ایک بہترین آپریٹنگ سسٹم ہے، بے شمار ایسے کام جو کہ ونڈو آپریٹنگ سسٹم میں ممکن ہی نہیں، لینکس کے اندر بائیں ہاتھ کا کھیل ہیں۔ لینکس کے اندر بے شمار ذائقے یا ڈسٹروبیوشن دستیاب ہیں اور تقریباً تمام ہی ڈسٹرو لائیو یو ایس بی سے چل جاتی ہیں۔ بے شمار ایسی ڈسٹروز ہیں جو کہ جدید ترین سسٹمز پر بہترین کام کرتی ہیں اور بہت سی ڈسٹروز ایسی بھی ہیں جو انتہائی پرانے اور تھکے ہوئے کمپیوٹرز پر بھی چل جاتی ہیں، اس لیے تو میں لینکس کا اتنا بڑا شائق ہوں۔

آج کے ویڈیو ٹیوٹوریل کے اندر میں آپ کو لینکس کی ایک ہلکی پھلکی لیکن طاقتور ڈسٹروبیوشن Linux Lite ایک یو ایس بی کے اندر ایسے انسٹال کرنا سکھاؤں گا کہ وہ یو ایس بی آپ کے مِنی، پورٹیبل کمپیوٹر میں تبدیل ہو جائے گی۔ اس میں آپ جو تبدیلیاں کریں گے، جو فائلز محفوظ کریں گے ہر دفعہ بُوٹ ہونے کے بعد وہ جوں کی توں رہیں گی۔ اس کے اندر آپ اپنے مرضی کے پروگرامز اور سیٹنگ کر سکیں گے۔

میں ایسا ایک مِنی کمپیوٹر ہر وقت اپنے ساتھ رکھتا ہوں، اس کے بہت سے فوائد ہیں۔ فرض کر لیجیے کہ آپ ایک دوست کے گھر پر ہیں اور آپ کو اچانک کسی کو پیسے ارسال کرنے کے لیے بنک کی ویب سائیٹ کھولنا پڑ گئی ہے اور آپ اپنے دوست کے کمپیوٹر سے لاگ ان نہیں ہونا چاہتے، تو ایسے موقعوں پر یہ آپ کی بہترین دوست ثابت ہو گی۔ بس اس دوست کے لیپ ٹاپ یا کمپیوٹر کے ساتھ اس کولگائیے، کمپیوٹر کو آف کر دوبارہ آن کیجیے اور یو ایس بی سے بُوٹ کیجیے، لیں جی آپ کے سامنے آپ کا اپنا پرسنل کمپیوٹر آگیا اب اس میں جونسی مرضی سائیٹ کھولیں، اس بات سے بے فکر ہو کر کہ آپ کی کوئی حساس معلومات ریکارڈ ہو رہی ہو گی۔ وہ دوست جو بہت زیادہ سفر کرتے ہیں ان کے لیے بھی یہ کافی مفید چیز ثابت ہو گی، آپ کہیں بھی، کسی بھی انٹرنیٹ کیفے یا پبلک کمپیوٹر پر اس یو ایس بی کو لگا کر پرسنل کمپیوٹر کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔ میں تمام ویب سائیٹس پر پاسورڈ بھی Random استعمال کرتا ہوں اور انہیں کمپیوٹر کے اندر محفوظ رکھتا ہوں تو ایسی جگہ جہاں میرا اپنا کمپیوٹر نہ ہو اور مجھے کسی ویب سائیٹ سے لاگ ان ہونا پڑ جائے تو مصیبت پڑ جاتی ہے، لیکن اس مِنی کمپیوٹر کے ہوتے ہوئے ایسی کوئی پریشانی نہیں۔

یہ بھی پڑھیں :   آن لائن بہتر مطالعہ ۔ کم وقت میں زیادہ پڑھیں

اس ٹیوٹوریل کے لیے کسی خاص یو ایس بی ڈرائیو کی ضرورت نہیں۔ 4، 8 یا 16 جی بی کی کوئی بھی یو ایس بی 2 سے کام چل جائے گا ( بہتر ہو گا کہ آپ کم از کم 16 جی بی کی یو ایس بی لیں تا کہ اس کے اندر فائلز محفوظ ہو سکیں اور اگر ممکن ہو تو یو ایس بی 3 استعمال کریں تا کہ بہتر سپیڈ مل سکے)۔ اس مِنی کمپیوٹر کی تیاری کے لیے آپ کو Linux Lite کی آئی ایس او فائل اور Unetbootin نامی سافٹ ویئر کی آپ کو ضرورت ہو گی، یہ دونوں چیزیں ڈاؤنلوڈ کرنے کے بعد آپ نیچے دی گئی ویڈیو دیکھیں اور اپنا منی پورٹیبل کمپیوٹر تیار کریں اور ہاں چینل کو سبسکرائب ضرور کیجیے۔

 

کیا آپ سادہ، آسان اور پُرسکوں زندگی کے خواہاں ہیں؟
اپنا ای میل ایڈریس درج کیجیے اور میرا ہفتہ وار ای میل نیوز لیٹر جوائن کیجیے

احباب کے ساتھ شیئر کیجیے

Share on facebook
فیس بک
Share on twitter
ٹوئٹر
Share on email
ای میل
فیس بک
ٹوئٹر
ای میل

اپنی رائے کا اظہار کریں