لینکس منٹ یا اوبنٹو کی انسٹالیشن کے بعد ضروری کرنے والے کام

پچھلے ٹیوٹوریل کے اندر میں نے آپ کو لینکس منٹ کی انسٹالیشن سکھائی تھی۔ اگر آپ نے لینکس منٹ کامیابی سے اپنے کمپیوٹر میں انسٹال کر لیا ہے تو مبارک ہو، ایک شاندار اوپن سورس آپریٹنگ سسٹم کی۔ اگر آپ کو لینکس منٹ کی انسٹالیشن یا استعمال کے دوران کوئی مسئلہ پیش آئے تو آپ بلاجھجک مجھ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

ونڈو کے زمانے سے میرا یہ طریقہ رہا ہے کہ آپریٹنگ سسٹم کی انسٹالیشن کے فوراً بعد میں اس کو اپ ڈیٹ کرتا ہوں اور پھر دیگر کچھ ضروری تبدیلیاں سسٹم میں کرتا ہوں تا کہ میں آپریٹنگ سسٹم سے کماحقہ فائدہ اٹھا سکوں۔ آج کے ویڈیو ٹیوٹوریل کے اندر میں آپ کو بتاؤں گا کہ لینکس منٹ یا اوبنٹو کی انسٹالیشن کے بعد کونسے کام ہیں جو آپ کو ضرور کرنے چاہیں۔ ویڈیو کے اندر تمام تبدیلیاں میں لینکس منٹ OS کو استعمال کرتے ہوئے کروں گا، لیکن کیوں کہ لینکس مِنٹ Ubuntu Base آپریٹنگ سسٹم ہے اس لیے آپ اس ٹیوٹوریل کو اوبنٹو کے لیے بھی استعمال کر سکتے ہیں، یعنی دونوں میں قریب قریب ایک جیسے کام ہیں جو کہ انسٹالیشن کے بعد کرنے چاہئیں۔

10 کام جو کہ آپ کو اوبنٹو یا لینکس مِنٹ کی انسٹالیشن کے بعد کرنے چاہئیں:

  1. سسٹم کو اپ ڈیٹ کریں
  2. Additional Driver استعمال کرنا شروع کریں
  3. فائر وال کی سیٹنگ کریں
  4. میڈیا کوڈکس انسٹال کریں
  5. بنیادی نوعیت کی سسٹم سیٹنگز کریں
  6. لینکس کی ظاہری شکل و صورت کو اپنی پسند کا بنائیں
  7. سافٹ ویئر سنٹر کی مدد سے ضروری سافٹ ویئر انسٹال کریں
  8. براؤزر کی مدد سے ضروری سافٹ ویئر انسٹال کریں
  9. لیپ ٹاپ کی پاور مینجمنٹ کو بہتر بنائیں
  10. لینکس میں اردو استعمال کرنا شروع کریں
یہ بھی پڑھیں :   ورڈپریس ۔ کیا، کیوں، کیسے؟

یہ تمام کام کیسے کیے جائیں، اس کے لیے آپ میری یہ یوٹیوب ویڈیو دیکھیے اور ساتھ ہی ساتھ میرا یوٹیوب چینل سبسکرائب کر لیجیے۔

کیا آپ سادہ، آسان اور پُرسکوں زندگی کے خواہاں ہیں؟
اپنا ای میل ایڈریس درج کیجیے اور میرا ہفتہ وار ای میل نیوز لیٹر جوائن کیجیے

احباب کے ساتھ شیئر کیجیے

Share on facebook
فیس بک
Share on twitter
ٹوئٹر
Share on email
ای میل
فیس بک
ٹوئٹر
ای میل

اپنی رائے کا اظہار کریں