لکھنے لکھانے کی صلاحیت کو استعمال کرتے ہوئے آن لائن پیسے کمائیں

لکھنے کی صلاحیت، خدا کی طرف سے عطا کردہ ایک بہت بڑا تحفہ ہے اور اگر آپ کو یہ تحفہ عطا کیا گیا ہے تو آپ کو یقیناً اپنے رب تعالیٰ کا شکریہ ادا کرنا چاہیے۔ اگر آپ لکھ سکتے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ انگلش زبان پر عبور رکھتے ہیں تو آن لائن ایسے بے شمار ذرائع ہیں جن کے ذریعے آپ ایک اچھی رقم کما سکتے ہیں۔ آج کی پوسٹ میں آپ کو 4 ایسے طریقے بتاؤں گا جن کو استعمال کرتے ہوئے آپ آن لائن ارننگ کر سکتے ہیں۔

1 ۔ فری لانس رائٹنگ

آن لائن موجود مختلف ویب سائیٹس کو ہر روز اور ہر وقت تازہ دم تحاریر کی ضرورت ہوتی ہے۔کاروبار کے مالکان نہ تو ہر وقت بیٹھ کے لکھ سکتے ہیں اور نہ ہی وہ لکھنا چاہتے ہیں کہ ان کو لکھنے سے کہیں زیادہ اہم کاموں پر توجہ دینا ہوتی ہے۔ تو اپنی ویب سائیٹ یا بلاگ کے لیے تازہ مواد وہ فری لانس رائٹر سے لکھواتے ہیں۔ آپ ایسے لوگوں کے لیے لکھ کر آن لائن اچھی خاصی رقم کما سکتے ہیں۔ اس کے لیے آپ مختلف فری لانسنگ ویب سائیٹس جیسے اپ ورک ، فائیور اور فری لانسر وغیرہ پر اپنا اکاؤنٹ بنا لیں اور مختلف پراجیکٹس پر بِڈ کرنا شروع کریں۔ سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائیٹ لنکڈ ان بھی فری لانس جاب ڈھونڈنے میں آپ کی مددگار ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ مختلف فیس بک گروپس سے بھی آپ اپنا پہلا پراجیکٹ لے سکتے ہیں۔ ایک دفعہ کام مل جائے تو اسے بہترین حالت میں کر کے اگلے بندے کے حوالے کریں تا کہ وہ آپ سے ہی بار بار نیا مواد لکھوائے۔ ذیل میں دیے گئے چند مضامین فری لانس رائٹنگ کے سلسلے میں آپ کے مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔

2 ۔ ای بک پبلشنگ

عمدہ لکھاری ہمیشہ سے کتاب لکھ کر اس سے دال روٹی چلاتے آئے ہیں۔ پہلے وقتوں میں آپ کو کتاب چھپوانے کے لیے پبلشرز کے سو نخرے اٹھانے پڑتے تھے، بڑی مشکلوں سے پبلشر صاحب بہادر آپ کی کتاب چھاپنے پر تیار ہوتے تھے اور پھر اس سے ملنے والے مالی نفع کا ایک بہت بڑا حصہ وہ اینٹھ لیتے تھے اور رائٹر بیچارے کے ہاتھ میں کچھ بھی نہیں آتا تھا۔ لیکن ٹیکنالوجی کی ترقی نے لکھاری کو اس قابل بنا دیا ہے کہ وہ پبلشر کے بغیر بھی اپنی کتاب ای بک فارمیٹ میں شائع کر سکتا ہے ۔ تو اگر آپ اچھا لکھ سکتے ہیں تو Amazon Kindle پر کتاب شائع کر کے بھی آپ ماہانہ رائلٹی کی مدمیں پیسے کما سکتے ہیں۔درج ذیل چند مضامین اور ویب سائیٹس اس سلسلے میں آپ کے معاون ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں :   کاٹ کباڑ اور غیر ضروری اشیاء سے نجات [Challenge]

3 ۔ بلاگز اور آن لائن میگزین

آن لائن موجود بے شمار ایسے بلاگ اور میگزین ہیں جو کہ رائٹرز کو تازہ دم مواد مہیا کرنے پر پیسے ادا کرتے ہیں۔ ایسے بلاگز اور میگزین کے لیے لکھ کر بھی آپ اچھی خاصی رقم کما سکتے ہیں۔ شروع میں آپ کو ان بلاگز پر آرٹیکل شائع کروانے میں کافی دقت پیش آسکتی ہے لیکن ایک دفعہ ان میں سے کسی ایک بلاگ پر بھی آپ کی تحاریر شائع ہونا شروع ہو گئیں تو پھر وہ آپ کے لیے مستقل آمدنی کا ذریعہ بن سکتی ہیں۔ کیوں کہ ان میگزین اور بلاگز کو ہر روز نئے مضامین درکار ہوتے ہیں تو آپ ایک ہی بلاگ کے لیے عمدہ تحاریر لکھ کر نیا کام ڈھونڈنے سے چھٹکارا پا سکتے ہیں۔ اگر آپ اس طریقے سے پیسے کمانا چاہتے ہیں تو یہ چند تحاریر آپ ضرور دیکھیے۔

4 ۔ اپنا بلاگ

اوپر دیے گئے تمام طریقے ایسے ہیں جو کہ لکھاری حضرات کو آن لائن پیسے کما کے دے سکتے ہیں لیکن ان تینوں طریقوں سے زیادہ بہتر طریقہ یہ ہے کہ آپ اپنا بلاگ شروع کریں۔ کوئی بھی ایسا ٹاپک جس میں آپ کو مہارت اور دلچسپی ہو، اس پر اپنا ایک ورڈپریس بلاگ بنائیں اور بہترین مواد اس پر شائع کرنا شروع کریں۔

بلاگ کیسے بنائیں؟ اردو زبان میں مکمل گائیڈ

ساتھ ہی ساتھ آپ آن لائن مارکیٹنگ اور ایس ای او کے بارے میں سیکھنا شروع کریں۔ ایک دفعہ آپ کا بلاگ کامیاب ہو گیا، جس میں وقت لگے گا، پھر ایسے بے شمار ذرائع ہیں جن کے ذریعے آپ پیسے کما سکتے ہیں۔ آپ اس بلاگ پر Ads لگا سکتے ہیں، ایفیلی ایٹ پراڈکٹس بیچ سکتے ہیں، اپنے کورسز اور ای بکس  بیچ کر پیسے کما سکتے ہیں۔ غرض یہ کہ بے شمار ایسے ذرائع ہیں جن کے ذریعے آپ آن لائن گھر بیٹھے پیسے کما سکیں گے۔

اگر آپ اپنا بلاگ شروع کرنا چاہتے ہیں تو یہ بلاگز روزانہ کی بنیاد پر وزٹ کریں اور اپنی تحاریر کو بہتر سے بہترین بنائیں۔

آپ جونسا بھی طریقہ چنیں، ایک بات یاد رکھیں کہ آن لائن ارننگ، آف لائن ارننگ ہی کی طرح محنت مانگتی ہے۔ سو خوب محنت کریں، اپنے کام کو بہتر سے بہتر بنائیں اور روز کچھ نیا سیکھیں، بہت جلد آپ کی آن لائن ارننگ شروع ہو سکتی ہے۔

کیا آپ سادہ، آسان اور پُرسکوں زندگی کے خواہاں ہیں؟
اپنا ای میل ایڈریس درج کیجیے اور میرا ہفتہ وار ای میل نیوز لیٹر جوائن کیجیے

احباب کے ساتھ شیئر کیجیے

Share on facebook
فیس بک
Share on twitter
ٹوئٹر
Share on google
گوگل پلس
Share on email
ای میل
فیس بک
ٹوئٹر
گوگل پلس
ای میل

اپنی رائے کا اظہار کریں