اگر آپ نے لینکس منٹ کو کامیابی سے انسٹال کر لیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ وہ ضروری کام کر لیے ہیں جو کہ آپ کو اس آپریٹنگ سسٹم کی انسٹالیشن کے بعد کرنے چاہئیں۔ تو یہ بہترین وقت ہے کہ آپ لینکس مِنٹ کو اس طرح سے کسٹمائز کریں کہ وہ بالکل ویسا ہو جائے جیسا کہ آپ چاہتے ہیں۔لینکس منٹ کے متعلق میں اکثر یہ بات کرتا ہوں کہ یہ آزادی اور انتخاب کا نام ہے۔ اس بات کا مطلب یہ ہے کہ آپ کے پاس لینکس کے اندر Choice کی آزادی ہے، یہاں پر بے شمار ڈسٹروز، ڈیسکٹاپ انوائرمنٹس اور دیگر پروگرام اور ٹولز میسر ہیں۔ آپ کو جو چیز پسند نہیں آتی آپ اس کو اس کے متبادل کے ساتھ تبدیل کر سکتے ہیں۔
آج کا ویڈیو ٹیوٹوریل لینکس منٹ کی کسٹمائزیشن کے متعلق ہے، آج میں آپ کو بتاؤں گا کہ کیسے آپ لینکس منٹ کو انسٹال کرنے کے بعد اس کی ظاہری شکل و صورت کو بدل سکتے ہیں۔ کیسے مختلف تھیمز اور آئیکون تھیمز کو استعمال کرتے ہوئے او ایس کو ایک نئی شکل و صورت دے سکتے ہیں۔ آج کے ٹیوٹوریل کے اندر میں لینکس منٹ کی ڈیفالٹ شکل و صورت کو ایک خوبصورت، Black، ونڈو 10 جیسی شکل وصورت دوں گا۔
