لینکس میں ایپ امیج (appimage) استعمال کرنا سیکھیں

لینکس میں سافٹ ویئر انسٹال کرنے کے بہت سے طریقے ہیں، مثال کے طور پر اوبنٹو  لینکس میں آپ سافٹ ویئر سنٹر کے اندر جا کر ایک سافٹ ویئر سرچ اور وہیں سے انسٹال کر سکتے ہیں۔ اگر کوئی سافٹ ویئر ، سافٹ ویئر سنٹر میں موجود نہیں ہے اور آپ اسے انٹرنیٹ سے سرچ کر کے ڈاؤنلوڈ کرتے ہیں تو آپ کو اوبنٹو کے لیے deb پیکج ڈاؤنلوڈ کرنا ہو گا۔ اس کے برعکس اگر آپ فیڈورا ڈسٹرو استعمال کر رہے ہیں تو اس  کے لیے اسی سافٹ ویئر کا rpm پیکچ آپ کو ڈاؤنلوڈ کرنا ہو گا، مطلب ایک ہی سافٹ ویئر لیکن مختلف ڈسٹروز کے لیے مختلف پیکج۔ لینکس میں یہ چیز سافٹ ویئر ڈیویلپ کرنے والے افراد کے لیے کافی عرصہ دردِ سر بنی رہی یہاں تک کے appimage منظرِ عام پر آئیں اور ڈیویلپر کا کام آسان بنایا۔

بعض دفعہ آپ لینکس کے لیے کوئی سافٹ ویئر جیسا کہ Gravit Designer ڈاؤنلوڈ کرتے ہیں تو آپ کے کمپیوٹر میں جو سافٹ ویئر ڈاؤنلوڈ ہو گا اس کی ایکسٹینشن appimage ہو گی۔ یہ لینکس کے پورٹیبل سافٹ ویئر ہیں جنہیں آپ بغیر انسٹال کیے استعمال کر سکتے ہیں، آج ہم انہی کے متعلق بات کریں گے۔

لینکس او ایس کے اندر اگر آپ اوبنٹو استعمال کر رہے ہیں اور انٹرنیٹ سے اس کے لیے سافٹ ویئر تلاش کرتے ہیں تو اس کے لیے آپ کو deb فائل دی جائے گی جس پر ڈبل کلک کر کے آپ اوبنٹو میں انسٹال کر سکیں گے، لیکن وہی deb فائل لینکس کی فیڈورا ڈسٹرو میں استعمال نہیں ہو گی، بلکہ اس کے لیے آپ کو اس سافٹ ویئر کا rpm پیکچ ڈاؤنلوڈ کرنا ہو گا۔ اس کے برعکس اگر آپ کسی سافٹ ویئر کی appimage ڈاؤنلوڈ کرتے ہیں تو اسے کسی بھی لینکس ڈسٹرو پر استعمال کیا جا سکے گا۔appimage کا ایک اور فائدہ یہ ہے کہ آپ کو اسے انسٹال نہیں کرنا پڑتا، یہ پورٹیبل سافٹ ویئر ہیں جنہیں آپ یوایس بی فلیش ڈرائیو میں بھی رکھ سکتے ہیں اور کسی بھی لینکس ڈسٹرو کے اندر بس ڈبل کلک کر کے استعمال کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :   ونڈوز کے 5 مشہور سافٹ ویئر کا مفت لینکس متبادل

ایپ امیج (appimage) کیسے استعمال کریں؟

ایپ امیج کو استعمال کرنے کے لیے سب سے پہلے ایپ امیج (appimage) کو سافٹ ویئر کی ویب سائیٹ سے اپنے کمپیوٹر میں ڈاؤنلوڈ کر لیں۔ لینکس کے بیشتر جدید سافٹ ویئر ایپ امیج (appimage)مہیا کرتے ہیں، ایپ امیج (appimage)کی ویب سائیٹ پر بھی سافٹ ویئر کی ایک اچھی خاصی تعداد موجود ہے، آپ وہاں سے بھی کسی سافٹ ویئر کوڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔ڈاؤنلوڈنگ کے بعد آپ نے ایپ امیج کو executable بنانا ہوتا ہے، یہ کام بالکل بھی مشکل نہیں، بس اس ایپ امیج (appimage)پر رائٹ کلک کریں اور اس کی Properties میں چلے جائیں۔

Properties کے ڈائلاگ باکس سے اب آپ نے Permission کے ٹیب میں جانا ہے اور وہاں Allow executing file as program پر ٹِک لگا دینا ہے، لو جی آپ کا پروگرام executable بن گیا۔

اب جب بھی آپ اس پروگرام پر ڈبل کلک کریں گے یہ کام کرنے کے لیے تیار ہو گا۔ ایک دفعہ پروگرام چلانے کے بعد اس کا شارٹ کٹ آپ کو پروگرامز کے مینیو میں بھی مل جائے گا۔

ایپ امیج (appimage)کی ان انسٹالیشن بھی بہت آسان ہے، بس ایپ امیج (appimage) کو ڈیلیٹ کر دیں اور یہ آپ کے کمپیوٹر سے ان انسٹال ہو جائے گا۔

کیا آپ سادہ، آسان اور پُرسکوں زندگی کے خواہاں ہیں؟
اپنا ای میل ایڈریس درج کیجیے اور میرا ہفتہ وار ای میل نیوز لیٹر جوائن کیجیے

احباب کے ساتھ شیئر کیجیے

Share on facebook
فیس بک
Share on twitter
ٹوئٹر
Share on google
گوگل پلس
Share on email
ای میل
فیس بک
ٹوئٹر
گوگل پلس
ای میل

اپنی رائے کا اظہار کریں