خوش رہنے کا فن

مجھے یہ مل جائے تو میں خوش ہو جاؤں گا، پہلے یہ ہو جائے پھر میں خوش ہوؤں گا، جب میں کامیابی کی اس منزل کو طے کرلوں گا تو میں خوش ہو جاؤں گا۔

یہ وہ جملے ہیں جو ہم آئے روز خود سے اور دوسروں سے کہتے ہیں جب کہ حقیقت یہ ہے کہ خوشی کا تعلق نہ تو چیزوں سے ہے اور نہ ہی مستقبل سے۔ لیوٹالسٹائی نے کہا تھا:

اگر آپ خوش رہنا چاہتے ہیں، تو خوش رہیں

خوشی لمحہ موجود میں جینے کا نام ہے، جب ہم اسے مستقبل میں ہونے والے واقعات اور کامیابیوں سے جوڑنے کی کوشش کرتے ہیں تو ہم ناخوشی کی طرف قدم بڑھا رہے ہوتے ہیں۔ میں نے اپنی زندگی میں یہ سیکھا ہے کہ خوشی کا تعلق رتی برابر بھی اشیاء اور منزل پر پہنچ جانے سے نہیں ہے، یہ ایک مستقل سفر ہے جو ہم نے جاری رکھنا ہوتا ہے اور یہ تبھی ممکن ہے جب آپ خوشی کی تلاش لمحہ موجود میں کریں  نا کہ اسے مستقبل میں ڈھونڈنے کی کوشش کریں۔

ہم جس معاشرے میں قیام پذیر ہیں یہاں ہر ایک کے ساتھ مسائل لگے ہوئے ہیں، ہر شخص کی زندگی میں کہیں نا کہیں کوئی کمی موجود ہے۔ اگر آپ واقعتاً خوش رہنا چاہتے ہیں تو اپنی محرومیوں کی بجائے، جو آپ کے پاس ہے اس پر شکر ادا کریں۔خوشی کو کاروں، کوٹھیوں اور بنگلوں میں تلاشنے کی بجائے اپنے اندر ڈھونڈیں وہ ضرور ملے گی۔

میری زندگی میں بہت سی ایسی چیزیں ہیں جو کہ مجھے خوشی دیتی ہی، مثال کے طور پر مجھے اپنی بیوی اور بیٹی کے ساتھ وقت بِتانا بہت پسند ہے ، مجھے اچھا لگتا ہے کہ میں محافل اور تقریبات کی بجائےگھر پر کتابوں کے درمیان رہوں، مجھے مختلف موضوعات پر پڑھنا اور ویڈیوز دیکھنا پسند ہے، مجھے سادہ زندگی اچھی اور پرکشش لگتی ہے، مجھے اپنا کام کر کے حد سے زیادہ سکون اور خوشی ملتی ہے، مجھے لکھنے اور کچھ نیا تخلیق کرنا بہت پسند ہے۔ تو یہ تمام کام جو مجھے پسند ہیں میں روز کرتا ہوں، ہر وقت کرتا ہوں اور ان تمام کاموں سے گریز کرتا ہوں جو مجھے پسند نہیں۔ آپ بھی اپنی زندگی پر نظر دوڑائیں، آپ کو بہت سی چیزیں، کام، افراد پسند ہوں گے، اپنا زیادہ سے زیادہ وقت انہیں دیں اور ایسی تمام چیزوں سے گریز کریں جو کہ آپ کو خوشی نہیں دیتیں۔

یہ بھی پڑھیں :   عادات کا بہتر زندگی میں عمل دخل

خوشی کو لمحہ موجود میں ڈھونڈیں، جو ہے جیسا ہے کہ ساتھ خوش رہنے کی عادت اپنائیں۔ خود میں تشکر کے جذبات پیدا کریں۔ پڑھنے اور روز کچھ نیا سیکھنے کی عادت اپنائیں۔ سادگی اپنائیں، اپنی زندگی میں آہتگی لائیں، ہر وقت کی ذہنی اور جسمانی بھاگ دوڑ سے خود کو نجات دلائیں۔ اپنی زندگی سے ہر غیر ضروری چیز کو نکال باہر کریں۔ اپنے پیاروں اور ان لوگوں کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزاریں جو کہ آپ کو پسند ہیں اور ایسے تمام افراد سے گریز برتیں جو کسی بھی وجہ سے آپ کو اچھے نہیں لگتے۔

خوشی کی تلاش کچھ زیادہ مشکل کام نہیں، یہ آپ کو ملے گی ضرور ملے گی، بس ضرورت اس امر کی ہے کہ آپ اس کو درست جگہ پر تلاش کریں۔

کیا آپ سادہ، آسان اور پُرسکوں زندگی کے خواہاں ہیں؟
اپنا ای میل ایڈریس درج کیجیے اور میرا ہفتہ وار ای میل نیوز لیٹر جوائن کیجیے

احباب کے ساتھ شیئر کیجیے

Share on facebook
فیس بک
Share on twitter
ٹوئٹر
Share on google
گوگل پلس
Share on email
ای میل
فیس بک
ٹوئٹر
گوگل پلس
ای میل

اپنی رائے کا اظہار کریں