لینکس کے اندر یو ایس بی کو فارمیٹ کیسے کریں؟

چوری کی ونڈو کو چھوڑ کر جب میں لینکس جیسے شاندار، مفت اور اوپن سورس یا آزاد مصدر آپریٹنگ سسٹم پر منتقل ہوا تو پہلے دن جس مسئلے سے مجھے پالا پڑا وہ تھا یو ایس بی فلیش ڈرائیو کو فارمیٹ کرنا۔ ونڈو میں یوایس بی فلیش کو فارمیٹ کرنے کے لیے بڑا آسان طریقہ ہے کہ یوایس بی ڈرائیو پر رائٹ کلک کریں اور فارمیٹ پر کلک کر دیں۔ اب لینکس کی جو ڈسٹرو میں نے انسٹال کی تھی اس میں رائٹ کلک پر یہ آپشن ظاہر نہیں ہورہا تھا۔ بڑی پریشانی ہوئی کہ عجب آپریٹنگ سسٹم ہے کہ جس میں یہ بنیادی چیز ہی شامل نہیں ہے۔ خیرکچھ گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد میں نے فارمیٹ کا آپشن ڈھونڈ ہی لیا۔

اس ویڈیو اور پوسٹ کے دو مقاصد ہیں، ایک تو میں لینکس پر نئے نئے منتقل احباب کو سکھانا چاہتا ہوں کہ لینکس کے اندر یوایس بی فلیش ڈرائیو، میموری کارڈ یا پھر کسی بھی اور سٹوریج میڈیم کو فارمیٹ کیسے کیا جاتا ہے۔ دوسرا اہم مقصد لینکس کے یوزر کو لینکس کمیونٹی کی طرف متوجہ کرنا ہے۔ آپ لینکس کی جو بھی ڈسٹرو استعمال کر رہے ہیں، اس کا ایک کمیونٹی فورم ضرور ہو گا، ڈسٹرو انسٹالیشن کے فوراً بعد اسے ضرور جوائن کریں۔ آپ اوبنٹو استعمال کر رہے ہیں تو AskUbuntu پر اپنا اکاؤنٹ بنائیں، لینکس منٹ کی صورت میں لینکس منٹ فورم کو جوائن کریں، اوبنٹو ماٹے کا اپنا اوبنٹو ماٹے کمیونٹی فورم ہے۔ اسی طرح دیگر لینکس ڈسٹروز کے بھی کمیونٹی فورمز ہیں جہاں ہروقت کمیونٹی آپ کی مدد کے لیے موجود ہے۔ آپ کو لینکس استعمال کرتے ہوئے جو بھی اور جیسا بھی مسئلہ درپیش آئے، اگر آپ کو گوگل سرچ سے اس مسئلے کا حل نہیں مل رہا تو متعلقہ لینکس ڈسٹرو کے فورم پر جائیں اور اپنا مسئلہ وہاں پوسٹ کر دیں، آپ کو بہت جلد اپنی پریشانی کا حل مل جائے گا۔ لینکس کے متعلق کسی مسئلے کی صورت میں آپ مجھ سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں، میں اپنے طور پر پوری کوشش کروں گا کہ آپ کو آپ کے مسئلے کا حل جلد سے جلد نکال کر دوں۔

یہ بھی پڑھیں :   لینکس منٹ انسٹالیشن ۔ مکمل گائیڈ اردو زبان میں

جب مجھے لینکس کے اندر یہ مسئلہ درپیش آیا اور میں نے اس کا حل ڈھونڈ نکالا تو اس کے کچھ عرصے کے  بعد میں ایک اور لینکس ڈسٹرو پر منتقل ہو گیا اور اس میں رائٹ کلک پر فارمیٹ کا آپشن موجود تھا لیکن پہلے دن کی پریشانی نے مجھے آج کی ویڈیو بنانے پر مجبور کر دیا ہے۔ امید ہے لینکس کے مبتدی حضرات کو اس سے فائدہ ہو گا۔

اگر آپ نے ابھی تک میری ویب سائیٹ اور میرے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب نہیں کیا تو آپ سے التماس ہے کہ فوراً سے پہلے کر لیں تا کہ میری ویب سائیٹ اور چینل پر شائع ہونے والی نئے مواد کی آپ کو بروقت اطلاع ملتی رہے۔ واضع رہے کہ میں اپنے سبسکرائبرز کی معلومات نہ تو کسی شخص اور کمپنی سے شیئر کرتا ہوں اور نا ہی سپیمنگ کے لیے استعمال کرتا ہوں، سو بے فکر رہیے اور سبسکرائب کیجیے۔

کیا آپ سادہ، آسان اور پُرسکوں زندگی کے خواہاں ہیں؟
اپنا ای میل ایڈریس درج کیجیے اور میرا ہفتہ وار ای میل نیوز لیٹر جوائن کیجیے

احباب کے ساتھ شیئر کیجیے

Share on facebook
فیس بک
Share on twitter
ٹوئٹر
Share on email
ای میل
فیس بک
ٹوئٹر
ای میل

اپنی رائے کا اظہار کریں