گریوٹ ڈیزائنر میں بینرز ڈیزائن کرنا سیکھیں

چند دن قبل میں نے آپ کو کراس پلیٹ فارم ڈیزائن ٹول گریوٹ ڈیزائنر کی مدد سے سوشل میڈیا ویب سائیٹس جیسے فیس بک، ٹوئٹر ، لنکڈان، گوگل پلس اور دیگر کے پروفائل اور پیجز کے لیے کور ڈیزائن کرنا سکھایا تھا۔ آج کا ٹیوٹوریل بھی قریب قریب ویسا ہی ہے، آج کے ویڈیو ٹیوٹوریل کے اندر میں آپ کو ویب سائیٹس کے لیے ہیڈر اور مختلف سائز کے بینر ڈیزائن کرنا سکھاؤں گا۔ آپ نے اکثر دیکھا ہو گا کہ مختلف ویب سائیٹس کے اوپر اشتہارات بینر کی صورت میں لگے ہوتے ہیں اور ان پر جب کلک کیا جائے تو متعلقہ سروس یا پروڈکٹ کی ویب سائیٹ کھل جاتی ہے۔ یہ بینر اور ہیڈر قریب قریب ہر ویب سائیٹ کی ضرورت ہیں اور فائیور جیسی ویب سائیٹس پر ان کی کافی مانگ ہے۔ گریوٹ ڈیزائنر کی مدد سے اس طرح کے بینرز بڑی آسانی اور سہولت سے ڈیزائن کیے جا سکتے ہیں۔

آپ یہ ہنر سیکھ کر فائیور پر اپنا کام شروع کر سکتے ہیں۔ بس فائیور ڈاٹ کام پر جائیے، اپنا اکاؤنٹ بنائیے، اسے ہر لحاظ سے مکمل کیجیے اور مختلف بینر ڈیزائن کے متعلق Gigs لگا دیجیے اور پھر سوشل میڈیا، ویب سائیٹس اور  Custom Offer کے ذریعے آرڈر لینا شروع کیجیے۔ شروع شروع میں اپنے ریٹ باقی لوگوں کی نسبت کم رکھیے، اپنے ڈیزائنز پر خوب محنت کیجیے اور انہیں بہتر سے بہترین کی طرف لے کے جائیے۔ ایک دفعہ کام چل جانے پر آپ اپنی ویب سائیٹ بنا کر ای کامرس اور دیگر کاروباری ویب سائیٹس جن کو اس طرح کے بینرز کی ضرورت آئے روز پڑتی رہتی ہے انہیں بھی یہ سروس ماہانہ ایک مقررہ قیمت پر بیچ سکتے ہیں۔ تو چلیں اب ویڈیو دیکھیے اور پریکٹس کے ذریعے بینر ڈیزائننگ میں مہارت حاصل کیجیے۔

کیا آپ سادہ، آسان اور پُرسکوں زندگی کے خواہاں ہیں؟
اپنا ای میل ایڈریس درج کیجیے اور میرا ہفتہ وار ای میل نیوز لیٹر جوائن کیجیے

احباب کے ساتھ شیئر کیجیے

Share on facebook
فیس بک
Share on twitter
ٹوئٹر
Share on email
ای میل
فیس بک
ٹوئٹر
ای میل

اپنی رائے کا اظہار کریں